بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: زکوٰۃ دینے پر بیعت کرنا۔
Sahih al-Bukhari
کتب صحیح بخاری کتاب: زکوۃ کے مسائل کا بیان باب: زکوٰۃ دینے پر بیعت کرنا۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q1401 حوالہ جات (References)

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
{فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلاَةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ}.
‏‏‏‏ اور اللہ پاک نے فرمایا «فإن تابوا وأقاموا الصلاة وآتوا الزكاة فإخوانكم في الدين» اگر وہ (کفار و مشرکین) توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو پھر وہ تمہارے دینی بھائی ہیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الزَّكَاة/حدیث: Q1401]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1401 صحیح بخاری
ابْنُ نُمَيْرٍ ، أَبِي ، إِسْمَاعِيلُ ، قَيْسٍ ، جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ , قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ , قَالَ: قَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ:" بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى إِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے اسماعیل بن خالد نے بیان کیا ‘ ان سے قیس بن ابی حازم نے بیان کیا کہ جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نماز قائم کرنے ‘ زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی تھی۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الزَّكَاة/حدیث: 1401]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة