بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 973 — باب: امام کے آگے آگے عید کے دن عنزہ یا حربہ لے کر چلنا۔
کتب صحیح بخاری کتاب: عیدین کے مسائل کے بیان میں باب: امام کے آگے آگے عید کے دن عنزہ یا حربہ لے کر چلنا۔ حدیث 973
إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، الْوَلِيدُ ، أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْدُو إِلَى الْمُصَلَّى وَالْعَنَزَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ تُحْمَلُ، وَتُنْصَبُ بِالْمُصَلَّى بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے ابراہیم بن المنذر حزامی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعمرو اوزاعی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عیدگاہ جاتے تو برچھا (ڈنڈا جس کے نیچے لوہے کا پھل لگا ہوا ہو) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آگے آگے لے جایا جاتا تھا پھر یہ عیدگاہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے گاڑ دیا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی آڑ میں نماز پڑھتے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْعِيدَيْنِ/حدیث: 973]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (972) باب پر واپس اگلی حدیث (974) →