بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 6244 — باب: سلام اور اجازت تین مرتبہ ہونی چاہئے۔
کتب صحیح بخاری کتاب: اجازت لینے کے بیان میں باب: سلام اور اجازت تین مرتبہ ہونی چاہئے۔ حدیث 6244
حدیث نمبر: 6244 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاقُ ، عَبْدُ الصَّمَدِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا سَلَّمَ سَلَّمَ ثَلَاثًا، وَإِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ أَعَادَهَا ثَلَاثًا".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے اسحٰق نے بیان کیا کہا ہم کو عبدالصمد نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن مثنی نے خبر دی ان سے ثمامہ بن عبداللہ نے بیان کیا اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کسی کو سلام کرتے (اور جواب نہ ملتا) تو تین مرتبہ سلام کرتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئی بات فرماتے تو (زیادہ سے زیادہ) تین مرتبہ اسے دہراتے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الِاسْتِئْذَانِ/حدیث: 6244]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (6243) باب پر واپس اگلی حدیث (6245) →