بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 5351 — باب: جورو بچوں پر خرچ کرنے کی فضیلت۔
کتب صحیح بخاری کتاب: خرچہ دینے کے بیان میں باب: جورو بچوں پر خرچ کرنے کی فضیلت۔ حدیث 5351

Q5351 حوالہ جات (References)

وَقَالَ الْحَسَنُ الْعَفْوُ الْفَضْلُ.
‏‏‏‏ اور امام حسن بصری نے کہا اس آیت میں «عفو» سے وہ مال مراد ہے جو ضروری خرچ کے بعد بچ رہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب النَّفَقَاتِ/حدیث: Q5351]
حدیث نمبر: 5351 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، شُعْبَةُ ، عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ ، أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، فَقُلْتُ عَنِ النَّبِيِّ، فَقَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَنْفَقَ الْمُسْلِمُ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عدی بن ثابت نے بیان کیا کہا میں نے عبداللہ بن یزید انصاری سے سنا اور انہوں نے ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے (عبداللہ بن یزید انصاری نے بیان کیا کہ) میں نے ان سے پوچھا کیا تم اس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جب مسلمان اپنے گھر میں اپنے جورو بال بچوں پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس میں بھی اس کو صدقے کا ثواب ملتا ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب النَّفَقَاتِ/حدیث: 5351]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (5350) باب پر واپس اگلی حدیث (5352) →