أَبُو النُّعْمَانِ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، الشَّيْبَانِيُّ سُلَيْمَانُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ ، مَيْمُونَةَ ، مُسَدَّدٌ ، خَالِدٍ ، سليمان الشيبانِي
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ سُلَيْمَانُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مَيْمُونَةَ، تَقُولُ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ نَائِمَةٌ، فَإِذَا سَجَدَ أَصَابَنِي ثَوْبُهُ وَأَنَا حَائِضٌ"، وَزَادَ مُسَدَّدٌ، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سليمان الشيبانِي وَأَنَا حَائِضٌ.
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے ابوالنعمان محمد بن فضل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، کہا ہم سے شیبانی سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن شداد بن ہاد نے بیان کیا، کہا ہم نے میمونہ رضی اللہ عنہا سے سنا، وہ فرماتی تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھتے ہوتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے برابر میں سوتی رہتی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ میں جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کپڑا مجھے چھو جاتا حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 518]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة