الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، شُعْبَةُ ، عَدِيٌّ ، الْبَرَاءَ
حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ , أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ , قَالَ: أَخْبَرَنِي عَدِيٌّ أَنَّهُ , سَمِعَ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَسَّانَ:" اهْجُهُمْ أَوْ هَاجِهِمْ وَجِبْرِيلُ مَعَكَ".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ‘ کہا کہ مجھے عدی بن ثابت نے خبر دی ‘ انہوں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ مشرکین کی ہجو کر یا (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بجائے) «هاجهم» فرمایا جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْمَغَازِي/حدیث: 4123]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة