بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 3550 — باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔
کتب صحیح بخاری کتاب: فضیلتوں کے بیان میں باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔ حدیث 3550
حدیث نمبر: 3550 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو نُعَيْمٍ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، أَنَسًا
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا هَلْ خَضَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا إِنَّمَا كَانَ شَيْءٌ فِي صُدْغَيْهِ".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی خضاب بھی استعمال فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی خضاب نہیں لگایا۔ صرف آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دونوں کنپٹیوں پر (سر میں) چند بال سفید تھے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْمَنَاقِبِ/حدیث: 3550]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (3549) باب پر واپس اگلی حدیث (3551) →