بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 2474 — باب: مالک کی اجازت کے بغیر اس کا کوئی مال اٹھا لینا۔
کتب صحیح بخاری کتاب: ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں باب: مالک کی اجازت کے بغیر اس کا کوئی مال اٹھا لینا۔ حدیث 2474

Q2474 حوالہ جات (References)

وَقَالَ عُبَادَةُ: بَايَعْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا نَنْتَهِبَ.
اور عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا، ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بات کی بیعت کی تھی کہ ہم لوٹ مار نہیں کیا کریں گے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْمَظَالِمِ/حدیث: Q2474]
حدیث نمبر: 2474 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، شُعْبَةُ ، عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ جَدُّهُ أَبُو أُمِّهِ، قَالَ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النُّهْبَى وَالْمُثْلَةِ".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عدی بن ثابت نے بیان کیا، کہا کہ میں نے عبداللہ بن یزید انصاری رضی اللہ عنہ سے سنا، جو عدی بن ثابت کے نانا تھے۔ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوٹ مار کرنے اور مثلہ کرنے سے منع فرمایا تھا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْمَظَالِمِ/حدیث: 2474]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (2473) باب پر واپس اگلی حدیث (2475) →