بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 1318 — باب: جنازہ کی نماز میں صفیں باندھنا۔
کتب صحیح بخاری کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جنازہ کی نماز میں صفیں باندھنا۔ حدیث 1318
حدیث نمبر: 1318 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُسَدَّدٌ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ:" نَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَصْحَابِهِ النَّجَاشِيَّ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَفُّوا خَلْفَهُ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سے معمر نے ‘ ان سے زہری نے ‘ ان سے سعید نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نجاشی کی وفات کی خبر سنائی ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھ گئے اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے صفیں بنا لیں ‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار مرتبہ تکبیر کہی۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 1318]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (1317) باب پر واپس اگلی حدیث (1319) →