بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

صحیح بخاری

حدیث نمبر: 1188 — باب: مکہ اور مدینہ کی مساجد میں نماز کی فضیلت کا بیان۔
کتب صحیح بخاری کتاب: مکہ و مدینہ میں نماز کی فضیلت باب: مکہ اور مدینہ کی مساجد میں نماز کی فضیلت کا بیان۔ حدیث 1188
حدیث نمبر: 1188 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، شُعْبَةُ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَزَعَةَ ، أَبَا سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ قَزَعَةَ , قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعًا , قَالَ: سَمِعْتُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ غَزْوَةً.
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے عبدالملک نے قزعہ سے خبر دی، انہوں نے کہا کہ میں نے ابوسعید رضی اللہ عنہ سے چار باتیں سنیں اور انہوں نے بتلایا کہ میں نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا تھا، آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ بارہ جہاد کئے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضل الصلاة/حدیث: 1188]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
← پچھلی حدیث (1187) باب پر واپس اگلی حدیث (1189) →