بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
زبان کے گناہ کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں زبان کے گناہ کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1815 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّ اثْنَيْنِ وَلَجَ الْجَنَّةَ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا تُخْبِرْنَا، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ عَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ الْأُولَى، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: لَا تُخْبِرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ أَيْضًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا تُخْبِرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ أَيْضًا، ثُمَّ ذَهَبَ الرَّجُلُ يَقُولُ مِثْلَ مَقَالَتِهِ الْأُولَى، فَأَسْكَتَهُ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّ اثْنَيْنِ وَلَجَ الْجَنَّةَ: مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ، مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ، مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو اللہ بچا دے دو چیزوں کی برائی سے وہ جنت میں جائے گا۔ ایک شخص نے پوچھا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم کو نہیں بتاتے وہ دو چیزیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چپ ہو رہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہی فرمایا، وہ شخص بولا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم کو نہیں بتاتے؟ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چپ ہو رہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہی فرمایا، وہ شخص وہی بولا یعنی آپ ہم کو نہیں بتاتے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہی فرمایا، وہ شخص وہی بولا جاتا تھا، اتنے میں ایک دوسرے شخص نے اس کو چپ کرا دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود ہی فرمایا: جس کو اللہ دو چیزوں کے شر سے بچا دے وہ جنت میں جائے گا، ایک وہ جو اس کے دونوں جبڑوں کے بیچ میں ہے (زبان)، دوسری وہ جو اس کے دونوں پاؤں کے بیچ میں ہے (شرم گاہ)، تین بار آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو ارشاد فرمایا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1815]
تخریج الحدیث
«مرفوع ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 11»
حدیث نمبر: 1816 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِيهِ ، أَبُو بَكْرٍ
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ دَخَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَهُوَ يَجْبِذُ لِسَانَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: مَهْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّ " هَذَا أَوْرَدَنِي الْمَوَارِدَ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت اسلم عدوی سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گئے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس اور وہ اپنی زبان کھینچ رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھہرو! بخشے اللہ تم کو۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: اسی نے مجھ کو تباہی میں ڈالا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1816]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 4990، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 11841، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 26491، 37032، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 12»