☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنِ اعْتَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ بِالزِّنَا
Muwatta Malik (Yahya)
Books← Muwatta Malik (Yahya)← کتاب: حدوں کے بیان میں← بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنِ اعْتَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ بِالزِّنَا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1552 Muwatta Malik (Yahya)
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَنّ رَجُلًا اعْتَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ بِالزِّنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَوْطٍ، فَأُتِيَ بِسَوْطٍ مَكْسُورٍ، فَقَالَ:" فَوْقَ هَذَا". فَأُتِيَ بِسَوْطٍ جَدِيدٍ لَمْ تُقْطَعْ ثَمَرَتُهُ، فَقَالَ:" دُونَ هَذَا". فَأُتِيَ بِسَوْطٍ قَدْ رُكِبَ بِهِ وَلَانَ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجُلِدَ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، قَدْ آنَ لَكُمْ أَنْ تَنْتَهُوا عَنْ حُدُودِ اللَّهِ، مَنْ أَصَابَ مِنْ هَذِهِ الْقَاذُورَاتِ شَيْئًا، فَلْيَسْتَتِرْ بِسِتْرِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ مَنْ يُبْدِي لَنَا صَفْحَتَهُ، نُقِمْ عَلَيْهِ كِتَابَ اللَّهِ"
Translation: علامہ وحید الزماں
سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اقرار کیا زنا کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کوڑا منگوایا تو نیا کوڑا آیا جس کا سرا بھی نہیں کٹا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے نرم لاؤ۔“ پھر ایک کوڑا آیا جو بالکل ٹوٹا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے سخت لاؤ۔“ پھر ایک کوڑا آیا جو سواری میں کام آیا تھا اور نرم ہو گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم کیا اس کوڑے سے مارنے کا، بعد اس کے فرمایا: ”اے لوگوں! اب وہ وقت آگیا ہے کہ تم باز رہو اللہ کی حدوں سے، جو شخص اس قسم کا کوئی گناہ کرے تو چاہیے کہ چھپا رہے اللہ کے پردے میں، اور جو کوئی کھول دے گا اپنے پردے کو تو ہم موافق کتاب اللہ کے اس پر حد قائم کریں گے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 1552]
تخریج الحدیث
«مرفوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17652، 17678، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 3406، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5258، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 244/4، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13583، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 12»
Hadith No.: 1553 Muwatta Malik (Yahya)
نَافِعٍ ، صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ ، أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ " أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةٍ بِكْرٍ فَأَحْبَلَهَا، ثُمَّ اعْتَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ بِالزِّنَا وَلَمْ يَكُنْ أَحْصَنَ، " فَأَمَرَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ نُفِيَ إِلَى فَدَكَ" .
Translation: علامہ وحید الزماں
حضرت صفیہ بنت ابی عیبد سے روایت ہے کہ لوگ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کو لائے جس نے ایک باکرہ (کنواری) لونڈی سے زنا کر کے اس کو حاملہ کر دیا تھا، بعد اس کے زنا کا اقرار کیا اور وہ محصن (شادی شدہ) نہ تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حکم کیا اس کو کوڑا مارنے کا، اس کو حد پڑی، بعد اس کے نکال دیا گیا فدک کی طرف (فدک ایک موضع ہے مدینہ سے دو دن کی راہ پر)۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 1553]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17073، 17074، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 3219، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5060، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13311، 13312، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29392، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 13»