☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لونڈی کو شرط لگا کر بیچنے کا بیان
موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ یحیی)← کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں← لونڈی کو شرط لگا کر بیچنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1307 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
ابْنِ شِهَابٍ ، عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ابْتَاعَ جَارِيَةً مِنَ امْرَأَتِهِ زَيْنَبَ الثَّقَفِيَّةِ، وَاشْتَرَطَتْ عَلَيْهِ أَنَّكَ إِنْ بِعْتَهَا فَهِيَ لِي بِالثَّمَنِ الَّذِي تَبِيعُهَا بِهِ، فَسَأَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ " لَا تَقْرَبْهَا، وَفِيهَا شَرْطٌ لِأَحَدٍ"
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک لونڈی خریدی اپنی بی بی زینب ثقفیہ سے، ان کی بی بی نے اس شرط سے بیچی کہ جب تم نے اس لونڈی کو بیچنا ہو تو جتنے کو بیچنا منظور ہو اسی داموں پر میرے ہاتھ بیچنا۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس امر کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا، انہوں نے کہا: تو اس لونڈی سے صحبت مت کر جس میں کسی کی شرط لگی ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1307]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10829، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14291، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2251، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 5»
حدیث نمبر: 1308 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " لَا يَطَأُ الرَّجُلُ وَلِيدَةً إِلَّا وَلِيدَةً إِنْ شَاءَ بَاعَهَا، وَإِنْ شَاءَ وَهَبَهَا، وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا، وَإِنْ شَاءَ صَنَعَ بِهَا مَا شَاءَ" .
اردو ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ کہتے تھے: آدمی کو اس لونڈی سے وطی کرنا درست ہے جس پر سب طرح کا اختیار ہو، اگر چاہے اس کو بیچ ڈالے، چاہے ہبہ کر دے، چاہے رکھ چھوڑے، جو چاہے سو کر سکے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص کسی لونڈی کو اس شرط پر خریدے کہ اس کو بیچوں گا نہیں، یا ہبہ نہ کروں گا، یا اس کی مثل اور کوئی شرط لگا دی، تو اس لونڈی سے وطی کرنا درست نہیں، کیونکہ جب اس کو اس لونڈی کے بیچنے یا ہبہ کرنے کا اختیار نہیں ہے تو اس کی ملک پوری نہیں ہوئی، اور جو لوازم تھے اس کی ملک کے وہ غیر کے اختیار میں رہے، اور اس طرح کی بیع مکروہ ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1308]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10830، 10873، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4131، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12847، 13465، 14293، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5662، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 228/11، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 6»