بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جو شخص نذر کرے پیدل چلنے کی بیت اللہ تک اس کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: نذروں کے بیان میں جو شخص نذر کرے پیدل چلنے کی بیت اللہ تک اس کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1012 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
عُرْوَةَ بْنِ أُذَيْنَةَ اللَّيْثِيِّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أُذَيْنَةَ اللَّيْثِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ جَدَّةٍ لِي عَلَيْهَا مَشْيٌ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، عَجَزَتْ، فَأَرْسَلَتْ مَوْلًى لَهَا يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، فَخَرَجْتُ مَعَهُ، فَسَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ : " مُرْهَا فَلْتَرْكَبْ، ثُمَّ لِتَمْشِ مِنْ حَيْثُ عَجَزَتْ" .
قَالَ يَحْيَى: وَسَمِعْتُ مَالِكًا، يَقُولُ: وَنَرَى عَلَيْهَا مَعَ ذَلِكَ الْهَدْيَ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن اذینہ لیثی سے روایت ہے، کہا کہ میں نکلا اپنی دادی کے ساتھ اور اس نے نذر کی تھی بیت اللہ تک پیدل جانے کی، راستے میں تھک گئی تھیں تو اپنے غلام کو بھیجا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس مسئلہ پوچھنے کو، میں بھی ساتھ گیا اس کے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا، انہوں نے جواب دیا کہ اب سوار ہو جائے، پھر دوبارہ جب آئے جہاں سے سوار ہوئی تھی وہاں سے پیدل چلے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اور باوجود اس کے ایک ہدی بھی اس پر واجب ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث
«موقوف حسن، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20128، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5843، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12412، 13760، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15863، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم: 257/7، والشافعي فى «المسنده» برقم: 146/2، فواد عبدالباقي نمبر: 22 - كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ-ح: 4»
حدیث نمبر: 1013 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، كَانَا يَقُولَانِ: مِثْلَ قَوْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سعید بن مسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے تھے اس مسئلہ میں جیسا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث
«مقطوع ضعيف، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12337، 12421، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15880، فواد عبدالباقي نمبر: 23 - كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ-ح: 4»
حدیث نمبر: 1014 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّهُ قَالَ: " كَانَ عَلَيَّ مَشْيٌ فَأَصَابَتْنِي خَاصِرَةٌ، فَرَكِبْتُ حَتَّى أَتَيْتُ مَكَّةَ، فَسَأَلْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ وَغَيْرَهُ، فَقَالُوا: عَلَيْكَ هَدْيٌ فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، سَأَلْتُ عُلَمَاءَهَا، فَأَمَرُونِي أَنْ أَمْشِيَ مَرَّةً أُخْرَى مِنْ حَيْثُ عَجَزْتُ، فَمَشَيْتُ" .
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید نے کہا: میں نے بیت اللہ تک پیدل چلنے کی نذر کی تھی، میری ناف میں درد ہونے لگا، میں سوار ہو کر مکہ میں آیا اور عطا بن ابی رباح وغیرہ سے پوچھا۔ انہوں نے کہا: تجھ کو ہدی لازم ہے۔ جب میں مدینہ آیا وہاں لوگوں سے پوچھا، انہوں نے کہا: تجھ کو دوبارہ پیدل چلنا چاہیے جہاں سے سوار ہوا تھا، تو پیدل چلا میں۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20131 والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5884، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13581 وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15874، فواد عبدالباقي نمبر: 22 - كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ-ح: 5»