بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
شہید کو غسل دینے کے بیان میں
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: جہاد کے بیان میں شہید کو غسل دینے کے بیان میں
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 994 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " غُسِّلَ وَكُفِّنَ، وَصُلِّيَ عَلَيْهِ وَكَانَ شَهِيدًا يَرْحَمُهُ اللَّهُ" .
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غسل دیئے گئے، اور کفن پہنائے گئے، اور نمازِ جنازہ ان پر پڑھی گئی، حالانکہ وہ شہید تھے۔
_x000D_امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا اہلِ علم سے، وہ کہتے تھے: شہیدوں کو نہ غسل دینا چاہیے، نہ ان پر نماز پڑھنا چاہیے، بلکہ جن کپڑوں میں شہید ہوئے ہیں انہی کپڑوں میں دفن کردینا چاہیے۔
_x000D_ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ طریقہ ان شہیدوں میں ہے جو معرکہ میں قتل کیے جائیں اور وہیں مر جائیں، اور جو معرکہ سے زندہ اٹھا کر لایا جائے، پھر کچھ جی کر مر جائے تو اس کو غسل دیا جائے اور اس پر نماز پڑھی جائے۔ جیسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر کیا گیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 994]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6920، 16115، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2102، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4540، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6645، 9591، 9592، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 11120، 11121، 33492، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 36»