☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْعَمَلِ فِي النَّحْرِ
Muwatta Malik (Yahya)
Books← Muwatta Malik (Yahya)← کتاب: حج کے بیان میں← بَابُ الْعَمَلِ فِي النَّحْرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 885 Muwatta Malik (Yahya)
جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ بَعْضَ هَدْيِهِ، وَنَحَرَ غَيْرُهُ بَعْضَهُ"
Translation: علامہ وحید الزماں
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ہدی کے بعض جانوروں کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا اور بعضوں کو اوروں نے ذبح کیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 885]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود: 1764، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3288، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 4128، 4129، 4508، وانظر مسلم: 1218، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 181»
Hadith No.: 886 Muwatta Malik (Yahya)
نَافِعٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنْ نَذَرَ بَدَنَةً، فَإِنَّهُ يُقَلِّدُهَا نَعْلَيْنِ، وَيُشْعِرُهَا، ثُمَّ يَنْحَرُهَا عِنْدَ الْبَيْتِ، أَوْ بِمِنًى يَوْمَ النَّحْرِ لَيْسَ لَهَا مَحِلٌّ دُونَ ذَلِكَ، وَمَنْ نَذَرَ جَزُورًا مِنَ الْإِبِلِ أَوِ الْبَقَرِ، فَلْيَنْحَرْهَا حَيْثُ شَاءَ"
Translation: علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص نذر کرے بدنہ کی (بدنہ اونٹ یا گائے یا بیل کو کہتے ہیں جو بھیجا جائے مکہ کو قربانی کے واسطے) تو اس کے گلے میں دو جوتیاں لٹکا دے، اور اشعار کرے، پھر نحر کرے اس کو بیت اللہ کے پاس یا منیٰ میں دسویں تاریخ ذی الحجہ کو، اس کے سوا اور کوئی جگہ نہیں ہے، اور جو شخص نذر کرے قربانی کی، اونٹ یا گائے کی اس کو اختیار ہے کہ جہاں چاہے نحر کرے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 886]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10166، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15643، 15645، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 182»
Hadith No.: 887 Muwatta Malik (Yahya)
هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبَاهُ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَنَّ أَبَاهُ " كَانَ يَنْحَرُ بُدْنَهُ قِيَامًا" .
Translation: علامہ وحید الزماں
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت عروہ نحر کرتے تھے اپنے اونٹوں کو کھڑا کر کے۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 887]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15897، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 183»