بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حج میں خوشبو لگانے کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: حج کے بیان میں حج میں خوشبو لگانے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 722 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنين سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں خوشبو لگاتی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احرام کے وقت قبل احرام باندھنے کے، اور احرام کھولنے کے وقت قبل طواف الزیارت کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 722]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1539، 1754، 5922، 5928، 5930، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1189، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2581، 2582، 2583، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3766، 3768، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2685، 2686، 2687، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3650، 3651، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1745، والترمذي فى «جامعه» برقم: 917، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1842، 1843، 1844، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2926، 3042، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9044، 9045، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24739، والحميدي فى «مسنده» برقم: 212، 213، 214، 215، 216، 217، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 17»
حدیث نمبر: 723 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِحُنَيْنٍ، وَعَلَى الْأَعْرَابِيِّ قَمِيصٌ وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " انْزَعْ قَمِيصَكَ، وَاغْسِلْ هَذِهِ الصُّفْرَةَ عَنْكَ، وَافْعَلْ فِي عُمْرَتِكَ مَا تَفْعَلُ فِي حَجِّكَ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
عطا بن ابی رباح سے روایت ہے کہ ایک اعرابی آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حنین میں تھے، اور وہ اعرابی ایک کرتا پہنے ہوئے تھا جس میں زرد رنگ کا نشان تھا، تو کہا اس نے: یا رسول اللّٰہ! میں نے نیت کی ہے عمرہ کی، پس میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اپنا کرتا اتار اور زردی دھو ڈال اپنے بدن سے، اور جو حج میں کرتا ہے وہی عمرہ میں کر۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 723]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1536، 1789، 1847، 4329، 4985، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1180، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2670، 2671، 2672، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3778، 3779، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2669، 2710، 2711، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3634، 3675، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1819، والترمذي فى «جامعه» برقم: 835، 836، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9189، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18128، 18247، 18248، 18250، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1420، والحميدي فى «مسنده» برقم: 808، 809، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 18»
حدیث نمبر: 724 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، أَسْلَمَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَجَدَ رِيحَ طِيبٍ وَهُوَ بِالشَّجَرَةِ، فَقَالَ:" مِمَّنْ رِيحُ هَذَا الطِّيبِ؟" فَقَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ: مِنِّي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ:" مِنْكَ لَعَمْرُ اللَّهِ"، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ طَيَّبَتْنِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ عُمَرُ: " عَزَمْتُ عَلَيْكَ لَتَرْجِعَنَّ فَلْتَغْسِلَنَّهُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت اسلم سے جو مولیٰ ہیں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے، روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خوشبو آئی اور وہ شجرہ میں تھے (چھے میل ہے مدینہ سے)، سو کہا کے یہ خوشبو کس شخص سے آتی ہے؟ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بولے: مجھ سے اے امیر المومنین! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، تمہیں قسم ہے اللہ کریم کے بقا کی۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بولے کہ اُم المومنین سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا نے خوشبو لگا دی میرے اے امیر المومنین! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم دھو ڈالو اس کو جا کر۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 724]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه وأحمد فى «مسنده» برقم: 27295، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9059، 9060، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2790، والبزار فى «مسنده» برقم: 182، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13674، 13684، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3564، 3565، 3566، 3567، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 19»
حدیث نمبر: 725 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
الصَّلْتِ بْنِ زُيَيْدٍ ، غَيْرِ وَاحِدٍ ، عُمَرُ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ الصَّلْتِ بْنِ زُيَيْدٍ ، عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَجَدَ رِيحَ طِيبٍ وَهُوَ بِالشَّجَرَةِ وَإِلَى جَنْبِهِ كَثِيرُ بْنُ الصَّلْتِ، فَقَالَ عُمَرُ :" مِمَّنْ رِيحُ هَذَا الطِّيبِ؟" فَقَالَ كَثِيرٌ: مِنِّي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَبَّدْتُ رَأْسِي وَأَرَدْتُ أَنْ لَا أَحْلِقَ، فَقَالَ عُمَرُ: " فَاذْهَبْ إِلَى شَرَبَةٍ، فَادْلُكْ رَأْسَكَ حَتَّى تُنْقِيَهُ" فَفَعَلَ كَثِيرُ بْنُ الصَّلْتِ .
قَالَ مَالِك: الشَّرَبَةُ حَفِيرٌ تَكُونُ عِنْدَ أَصْلِ النَّخْلَةِ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت صلت بن زبید سے روایت ہے کہ انہوں نے کئی اپنے عزیزوں سے سنا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خوشبو آئی اور وہ شجرہ میں تھے، اور آپ کے پہلو میں کثیر بن صلت تھے، تو کہا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے: کس میں سے یہ خوشبو آتی ہے؟ کثیر نے کہا: مجھ میں سے۔ میں نے اپنے بال جمائے تھے کیونکہ میرا ارادہ سر منڈوانے کا نہ تھا بعد احرام کھولنے کے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: شربہ کے پاس جا اور سر کو مل کر دھو ڈال، تب ایسا کیا کثیر بن صلت نے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: شربہ اس گڑھےکو کہتے ہیں جو کھجور کے درخت کے پاس ہوتا ہے اور اس میں پانی بھرا رہتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 725]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق
شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس میں ایک راوی مجہول ہے، شیخ احمد علی سلیمان نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 20»
حدیث نمبر: 726 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، وَرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، وَرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ" سَأَلَ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، وَخَارِجَةَ بْنَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بَعْدَ أَنْ رَمَى الْجَمْرَةَ وَحَلَقَ رَأْسَهُ وَقَبْلَ أَنْ يُفِيضَ عَنِ الطِّيبِ، فَنَهَاهُ سَالِمٌ، وَأَرْخَصَ لَهُ خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید اور عبداللہ بن ابی بکر اور ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ ولید بن عبدالملک نے پوچھا سالم بن عبداللہ اور خارجہ بن زید سے کہ بعد کنکریاں مارنے کے اور سر منڈوانے کے، قبل طواف الافاضہ کے خوشبو لگانا کیسا ہے؟ تو منع کیا سالم نے اور جائز رکھا خارجہ بن زید بن ثابت نے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 726]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه النسائی فى «الكبریٰ» برقم: 4160، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4046، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 21»