بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
محر م کو پیٹی باندھنے کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: حج کے بیان میں محر م کو پیٹی باندھنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 715 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ يَكْرَهُ لُبْسَ الْمِنْطَقَةِ لِلْمُحْرِمِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکروہ جانتے تھے پیٹی کا باندھنا واسطے محرم کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 715]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15691، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم: 252/7، والشافعي فى «المسنده» برقم: 529/1، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2897، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 12»
حدیث نمبر: 716 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، يَقُولُ فِي الْمِنْطَقَةِ يَلْبَسُهَا الْمُحْرِمُ تَحْتَ ثِيَابِهِ: " أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِذَلِكَ إِذَا جَعَلَ طَرَفَيْهَا جَمِيعًا سُيُورًا يَعْقِدُ بَعْضَهَا إِلَى بَعْضٍ" .
قَالَ مَالِك: وَهَذَا أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَيَّ فِي ذَلِكَ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ سعید بن مسیّب کہتے تھے کہ اگر محرم اپنے کپڑوں کے نیچے پیٹی باندھے تو کچھ قباحت نہیں، جب اس کے دونوں کناروں میں تسمے ہوں، وہ ایک دوسرے سے باندھ دیے جاتے ہوں۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ روایت میں نے بہت اچھی سنی ہے اس باب میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 716]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2898، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 13»