بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اموال تجارت کی زکوٰۃ کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: زکوٰۃ کے بیان میں اموال تجارت کی زکوٰۃ کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 669 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، رُزَيْقِ بْنِ حَيَّانَ ، عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ رُزَيْقِ بْنِ حَيَّانَ وَكَانَ رُزَيْقِ عَلَى جَوَازِ مِصْرَ فِي زَمَانِ الْوَلِيدِ، وَسُلَيْمَانَ، وَعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَذَكَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَتَبَ إِلَيْهِ" أَنْ انْظُرْ مَنْ مَرَّ بِكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَخُذْ مِمَّا ظَهَرَ مِنْ أَمْوَالِهِمْ، مِمَّا يُدِيرُونَ مِنَ التِّجَارَاتِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِينَارًا دِينَارًا، فَمَا نَقَصَ فَبِحِسَابِ ذَلِكَ حَتَّى يَبْلُغَ عِشْرِينَ دِينَارًا، فَإِنْ نَقَصَتْ ثُلُثَ دِينَارٍ فَدَعْهَا، وَلَا تَأْخُذْ مِنْهَا شَيْئًا، وَمَنْ مَرَّ بِكَ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ فَخُذْ مِمَّا يُدِيرُونَ مِنَ التِّجَارَاتِ مِنْ كُلِّ عِشْرِينَ دِينَارًا دِينَارًا، فَمَا نَقَصَ فَبِحِسَابِ ذَلِكَ حَتَّى يَبْلُغَ عَشَرَةَ دَنَانِيرَ، فَإِنْ نَقَصَتْ ثُلُثَ دِينَارٍ فَدَعْهَا، وَلَا تَأْخُذْ مِنْهَا شَيْئًا، وَاكْتُبْ لَهُمْ بِمَا تَأْخُذُ مِنْهُمْ كِتَابًا إِلَى مِثْلِهِ مِنَ الْحَوْلِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت زریق بن حیان سے روایت ہے، اور وہ مقرر تھے مصر کے محصول خانہ پر، ولید اور سلیمان بن عبدالملک اور عمر بن عبدالعزیز کے زمانے میں کہ عمر بن عبدالعزیز نے لکھا ان کو: جو شخص گزرے اوپر تیرے مسلمانوں میں سے، تو جو مال اُن کا ظاہر ہو اموالِ تجارت میں سے، تو لے اس میں سے ہر چالیس دینار میں سے ایک دینار، یعنی چالیسواں حصہ، اور جو چالیس دینار سے کم ہو تو اسی حساب سے بیس دینار تک، اگر بیس دینار سے ایک تہائی دینار بھی کم ہو تو اس مال کو چھوڑ دے، اس میں سے کچھ نہ لے، اور جو تیرے اوپر کوئی ذمہ گزرے تو اس کے مالِ تجارت میں سے ہر بیس دینار میں سے ایک دینار لے، جو کم ہو اسی حساب سے دس دینار تک، اگر دس دینار سے ایک تہائی دینار بھی کم ہو تو کچھ نہ لے، اور جو کچھ تو لے اس کی ایک ایک رسید سال تمام کے واسطے لکھ دے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 669]
تخریج الحدیث
«مقطوع حسن، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10116، 10123، 19278، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 18843، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 288/3، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9971، 10689، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3065، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم: 46/2، شركة الحروف نمبر: 545، فواد عبدالباقي نمبر: 17 - كِتَابُ الزَّكَاةِ-ح: 20»