بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۂ فاتحہ کی فضیلت کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: نماز کے بیان میں سورۂ فاتحہ کی فضیلت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 184 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، أَبَا سَعِيدٍ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ، أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَادَى أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ وَهُوَ يُصَلِّي، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ لَحِقَهُ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَى يَدِهِ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ بَاب الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، حَتَّى تَعْلَمَ سُورَةً مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ وَلَا فِي الْقُرْآنِ مِثْلَهَا". قَالَ أُبَيٌّ: فَجَعَلْتُ أُبْطِئُ فِي الْمَشْيِ رَجَاءَ ذَلِكَ، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، السُّورَةَ الَّتِي وَعَدْتَنِي، قَالَ:" كَيْفَ تَقْرَأُ إِذَا افْتَتَحْتَ الصَّلَاةَ؟" قَالَ: فَقَرَأْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى آخِرِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هِيَ هَذِهِ السُّورَةُ وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي، وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُعْطِيتُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پکارا سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو اور وہ نماز پڑھ رہے تھے، تو جب نماز سے فارغ ہوئے مل گئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے، پس رکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہاتھ اپنا سیدنا اُبی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر، اور وہ نکلناچاہتے تھے مسجد کے دروازے سے، سو فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: میں چاہتا ہوں کہ نہ نکلے تو مسجد کے دروازے سے یہاں تک کہ سیکھ لے ایک سورت ایسی کہ نہیں اُتری توریت اور انجیل اور قرآن میں مثل اس کے۔ کہا سیدنا اُبی رضی اللہ عنہ نے: پس ٹھہر ٹھہر کر چلنے لگا میں اسی امید میں، پھر کہا میں نے: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! وہ سورت جس کا آپ نے وعدہ کیا تھا سکھلایئے مجھ کو۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: کیونکر پڑھتا ہے تو جب شروع کرتا ہے نماز کو؟ کہا سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے: تو میں پڑھنے لگا « ﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ » یہاں تک کہ ختم کیا میں نے سورت کو۔ پس فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: وہ یہی سورت ہے، اور یہ سورت سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو میں دیا گیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 184]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2056، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3518، وانظر الترمذي فى «جامعه» برقم: 2875، 3124، شركة الحروف نمبر: 172، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 37»
حدیث نمبر: 185 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
أَبِي نُعَيْمٍ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُ: " مَنْ صَلَّى رَكْعَةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِ أُمِّ الْقُرْآنِ فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا وَرَاءَ الْإِمَامِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت ابی نعیم وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے، کہتے تھے: جس شخص نے ایک رکعت پڑھی اور اس میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی تو گویا اس نے نماز نہ پڑھی، مگر جب امام کے پیچھے ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 185]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 313، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2943، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1241، 1242، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2745، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3641، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1300، 1301، شركة الحروف نمبر: 173، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 38»