بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مسجد میں لہسن کھا کر جانے کی ممانعت اور نماز میں منہ ڈھانپنے کی ممانعت کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: اوقات نماز کے بیان میں مسجد میں لہسن کھا کر جانے کی ممانعت اور نماز میں منہ ڈھانپنے کی ممانعت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
ابْنِ شِهَابٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرُبْ مَسَاجِدَنَا، يُؤْذِينَا بِرِيحِ الثُّومِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا سعید بن مسیّب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اس درخت (یعنی لہسن میں سے) کھایا تو نزدیک نہ ہو ہماری مسجدوں کے، تاکہ ہم کو تکلیف دے اس کی بو سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ وُقُوْتِ الصَّلَاةِ/حدیث: 29]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم:563، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1015، وأحمد فى «مسنده» برقم: 429، شركة الحروف نمبر: 27، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 30»
حدیث نمبر: 30 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّّرِ ، سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّّرِ ، أَنَّهُ كَانَ يَرَى سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، " إِذَا رَأَى الْإِنْسَانَ يُغَطي فَاهُ وَهُوَ يُصَلِّي جَبَذَ الثَّوْبَ عَنْ فِيهِ جَبْذًا شَدِيدًا، حَتَّى يَنْزِعَهُ عَنْ فِيهِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت عبدالرحمٰن بن مجبر سے روایت ہے کہ سیدنا سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم جب کسی کو دیکھتے تھے کہ منہ اپنا ڈھانپے ہے نماز میں، تو کھینچ لیتے تھے کپڑا زور سے، یہاں تک کہ کھل جاتا اس کا منہ۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ وُقُوْتِ الصَّلَاةِ/حدیث: 30]
تخریج الحدیث
«مقطوع صحيح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 30، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 7300، 7379، شركة الحروف نمبر: 28، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 30ب» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔