بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
«دلوکِ شمس» اور «غسق الليل» کے متعلق جو وارد ہے اس کا بیان
Muwatta Malik (Yahya)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: اوقات نماز کے بیان میں «دلوکِ شمس» اور «غسق الليل» کے متعلق جو وارد ہے اس کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 18 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
نَافِعٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ: " دُلُوكُ الشَّمْسِ مَيْلُهَا"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ «دلوك الشمّس» سے آفتاب کا ڈھلنا مراد ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ وُقُوْتِ الصَّلَاةِ/حدیث: 18]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 18، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1678،1704،1708، 1734، والبزار فى «مسنده» برقم: 6015، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2052، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 6330، 6335، شركة الحروف نمبر: 16، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 19» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے اس روایت کو صحیح کہا ہے اور اس کی سند شیخین کی شرط پر ہے۔
حدیث نمبر: 19 موطا امام مالک (روایۃ یحیی)
دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، مُخْبِرٌ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُخْبِرٌ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، كَانَ يَقُولُ: " دُلُوكُ الشَّمْسِ، إِذَا فَاءَ الْفَيْءُ وَغَسَقُ اللَّيْلِ اجْتِمَاعُ اللَّيْلِ وَظُلْمَتُهُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ «دلوك الشمّس» جب ہوتا ہے کہ سایہ پلٹے پچھّم سے پورب کو، اور «غسق الليل» رات کا گزرنا اور اندھیرا اس کا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ وُقُوْتِ الصَّلَاةِ/حدیث: 19]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 19 والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1709، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 6329، شركة الحروف نمبر: 17، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 20» شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ یہ روایت موقوف ضعیف ہے کیونکہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرنے والا راوی مجہول ہے۔ امام ابن عبدالبر کہتے ہیں کہ وہ مجہول راوی دراصل ابن عباس رضی اللہ عنہما کا آزاد کردہ غلام عکرمہ رضی اللہ عنہ ہی ہے۔
[الاستذكار: 271/1] اگر وہ راوی واقعی عکرمہ مولی ابن عباس رضی اللہ عنہما ہو، تب بھی یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ داود بن حصین کی عکرمہ سے روایت منکر ہے۔