بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 991 — شہادت فی سبیل اللہ کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: جہاد کے بیان میں شہادت فی سبیل اللہ کا بیان حدیث 991
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا، وَقَبْرٌ يُحْفَرُ بِالْمَدِينَةِ، فَاطَّلَعَ رَجُلٌ فِي الْقَبْرِ، فَقَالَ: بِئْسَ مَضْجَعُ الْمُؤْمِنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِئْسَ مَا قُلْتَ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي لَمْ أُرِدْ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا أَرَدْتُ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا مِثْلَ لِلْقَتْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، مَا عَلَى الْأَرْضِ بُقْعَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يَكُونَ قَبْرِي بِهَا مِنْهَا" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ . يَعْنِي الْمَدِينَةَ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور قبر کھد رہی تھی مدینہ میں، ایک شخص قبر کو دیکھ کر بولا: کیا بری جگہ ہے مسلمان کو۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: بری بات کہی تو نے۔ وہ شخص بولا: یا رسول الله صلى الله علیہ وسلم! میرا مطلب یہ تھا کہ الله کی راہ میں قتل ہونا اس سے بہتر ہے۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ کی راہ میں قتل ہونے کے برابر کوئی چیز نہیں، مگر ساری زمین میں کوئی مقام ایسا نہیں کہ میں اپنی قبر وہاں پسند کرتا ہوں مدینہ سے تین بار۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 991]
تخریج الحدیث
«مرفوع ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 33»
← پچھلی حدیث (990) باب پر واپس اگلی حدیث (992) →