بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 969 — بچوں اور عورتوں کو لڑائی میں مارنے کی ممانعت کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: جہاد کے بیان میں بچوں اور عورتوں کو لڑائی میں مارنے کی ممانعت کا بیان حدیث 969
عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَتَبَ إِلَى عَامِلٍ مِنْ عُمَّالِهِ، أَنَّهُ بَلَغَنَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً، يَقُولُ لَهُمْ: " اغْزُوا بِاسْمِ اللَّهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تُقَاتِلُونَ مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، لَا تَغُلُّوا، وَلَا تَغْدِرُوا، وَلَا تُمَثِّلُوا، وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا" ، وَقُلْ ذَلِكَ لِجُيُوشِكَ، وَسَرَايَاكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے لکھا اپنے ایک عامل کو عاملوں میں سے کہ پہنچا ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جب فوج روانہ کرتے تھے تو کہتے تھے ان سے: جہاد کرو اللہ کا نام لے کر اللہ کی راہ میں، تم لڑتے ہو ان لوگوں سے جنہوں نے کفر کیا اللہ کے ساتھ، نہ چوری کرو، نہ اقرار توڑو، نہ ناک کان کاٹو، نہ مارو بچوں اور عورتوں کو، اور کہہ دے یہ امر اپنی فوجوں اور لشکروں سے، اگر اللہ چاہے اور سلام ہے اوپر تیرے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 969]
تخریج الحدیث
«مقطوع ضعيف مرفوع صحيح، وانظر للحديث مرفوع: أخرجه مسلم 1731، و أبو داود: 2613، و الترمذي: 1408، والنسائی فى «الكبريٰ» برقم: 8586، و ابن ماجه: 2858، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23366، والدامي برقم: 2439، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 11»
← پچھلی حدیث (968) باب پر واپس اگلی حدیث (970) →