بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 932 — حائضہ کے طواف زیارت کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: حج کے بیان میں حائضہ کے طواف زیارت کا بیان حدیث 932
قَالَ مَالِك: قَالَ هِشَامٌ: قَالَ عُرْوَةُ: قَالَتْ عَائِشَةُ، وَنَحْنُ نَذْكُرُ ذَلِكَ فَلِمَ يُقَدِّمُ النَّاسُ نِسَاءَهُمْ إِنْ كَانَ ذَلِكَ لَا يَنْفَعُهُنَّ، وَلَوْ كَانَ الَّذِي يَقُولُونَ لَأَصْبَحَ بِمِنًى أَكْثَرُ مِنْ سِتَّةِ آلَافِ امْرَأَةٍ حَائِضٍ كُلُّهُنَّ، قَدْ أَفَاضَتْ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
کہا ہشام نے، کہا عروہ نے، کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جب ہم اس کا ذکر کرتے تھے، اگر پہلے سے عورتوں کو طواف کے لیے روانہ کر دینا مفید نہیں تو لوگ کیوں بھیج دیتے ہیں، اور اگر یہ لوگ جیسے سمجھتے ہیں کہ طوافِ وداع کے لیے ٹھہرنا لازم ہے، صحیح ہوتا تو منیٰ میں چھ ہزار عورتوں سے زیادہ حیض کی حالت میں پڑی ہوتیں طواف الوداع کے انتظار میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 932]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9750، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3101، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم: 181/2، والشافعي فى «المسنده» برقم: 577/1، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 228ق»
← پچھلی حدیث (931) باب پر واپس اگلی حدیث (933) →