بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 884 — حج میں نحر کرنے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: حج کے بیان میں حج میں نحر کرنے کا بیان حدیث 884
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، حَفْصَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا، وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ؟ فَقَالَ: " إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا: لوگوں نے احرام کھول ڈالا اور آپ نے عمرہ کر کے اپنا احرام نہیں کھولا؟ تو فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: میں نے تلبید کی اپنے سر کی (تلبید کہتے ہیں سر کے بالوں کو جما لینے کو گوند یا لعاب خطمی وغیرہ سے تاکہ بال پریشان نہ ہوں) اور تقلید کی اپنی ہدی کی، تو میں احرام نہ کھولوں گا جب تک نحر نہ کر لوں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 884]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1566، 1697، 1725، 4398، 5916، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1229، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3925، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2683، 2782، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3648، 3747، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1806، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3046، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8933، 8934، 8935، 9679، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27067، 27075، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 180»
← پچھلی حدیث (883) باب پر واپس اگلی حدیث (885) →