بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 840 — جو جانور ہدی کے لیے درست ہے اس کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: حج کے بیان میں جو جانور ہدی کے لیے درست ہے اس کا بیان حدیث 840
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَرَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، " يُهْدِي فِي الْحَجِّ بَدَنَتَيْنِ بَدَنَتَيْنِ، وَفِي الْعُمْرَةِ بَدَنَةً بَدَنَةً، قَالَ: وَرَأَيْتُهُ فِي الْعُمْرَةِ يَنْحَرُ بَدَنَةً، وَهِيَ قَائِمَةٌ فِي دَارِ خَالِدِ بْنِ أَسِيدٍ، وَكَانَ فِيهَا مَنْزِلُهُ، قَالَ: وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ طَعَنَ فِي لَبَّةِ بَدَنَتِهِ، حَتَّى خَرَجَتِ الْحَرْبَةُ مِنْ تَحْتِ كَتِفِهَا"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حج میں دو دو اونٹوں کی ہدی کیا کرتے تھے اور عمرہ میں ایک ایک اونٹ کی۔ میں نے دیکھا ان کو کہ وہ نحر کرتے تھے اپنے اونٹ کا اور اونٹ کھڑا ہوتا تھا خالد بن اسید کے گھر میں، وہیں اُترتے تھے، اور میں نے دیکھا ان کو عمرہ میں کہ برچھا مارا انہوں نے اپنے اونٹ کی گردن میں یہاں تک کہ نکل آیا وہ اس کے بازو سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 840]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13897، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 140»
← پچھلی حدیث (839) باب پر واپس اگلی حدیث (841) →