بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 685 — غلام لونڈی اور گھوڑوں اور شہد کی زکوٰۃ کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: زکوٰۃ کے بیان میں غلام لونڈی اور گھوڑوں اور شہد کی زکوٰۃ کا بیان حدیث 685
ابْنِ شِهَابٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عُمَرُ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ أَهْلَ الشَّامِ، قَالُوا لِأَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ: خُذْ مِنْ خَيْلِنَا وَرَقِيقِنَا صَدَقَةً فَأَبَى، ثُمَّ كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَبَى عُمَرُ، ثُمَّ كَلَّمُوهُ أَيْضًا، فَكَتَبَ إِلَى عُمَرَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ : " إِنْ أَحَبُّوا فَخُذْهَا مِنْهُمْ وَارْدُدْهَا عَلَيْهِمْ وَارْزُقْ رَقِيقَهُمْ" .
قَالَ مَالِك: مَعْنَى قَوْلِهِ رَحِمَهُ اللَّهُ وَارْدُدْهَا عَلَيْهِمْ، يَقُولُ: عَلَى فُقَرَائِهِمْ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ شام کے لوگوں نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے کہا کہ گھوڑوں اور غلاموں کی زکوٰۃ لیا کرو، انہوں نے انکار کیا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی انکار کیا۔ پھر لوگوں نے دوبارہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے کہا، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب میں لکھا کہ اگر وہ لوگ ان چیزوں کی زکوٰۃ دینا چاہیں تو اسے ان سے لے کر انہی کے فقیروں کو دے دے، اور ان کے غلاموں اور لونڈیوں کی خوراک میں سرف کر۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 685]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7507، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2299، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6887، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم: 124/2
شیخ سلیم ہلالی نے کہا کہ اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے اور شیخ احمد سلیمان نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔، شركة الحروف نمبر: 564، فواد عبدالباقي نمبر: 17 - كِتَابُ الزَّكَاةِ-ح: 38»
← پچھلی حدیث (684) باب پر واپس اگلی حدیث (686) →