بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 600 — سفر میں روزہ رکھنے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: روزوں کے بیان میں سفر میں روزہ رکھنے کا بیان حدیث 600
سُمَيٍّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، بَعْضِ أَصْحَابِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ النَّاسَ فِي سَفَرِهِ عَامَ الْفَتْحِ بِالْفِطْرِ، وَقَالَ: " تَقَوَّوْا لِعَدُوِّكُمْ" وَصَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَالَ الَّذِي حَدَّثَنِي: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَرْجِ يَصُبُّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ مِنَ الْعَطَشِ أَوْ مِنَ الْحَرِّ، ثُمَّ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ طَائِفَةً مِنَ النَّاسِ قَدْ صَامُوا حِينَ صُمْتَ، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْكَدِيدِ دَعَا بِقَدَحٍ فَشَرِبَ فَأَفْطَرَ النَّاسُ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
بعض صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم کیا لوگوں کو سفر میں جس سال مکہ فتح ہوا ہے روزہ نہ رکھنے کا۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: تاکہ تم قوی رہو دشمن کے مقابلہ میں۔ اور روزہ رکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے۔ کہا ابوبکر بن عبدالرحمٰن نے: مجھ سے بیان کیا اس صحابی نے جس نے حدیث بیان کی مجھ سے کہ میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عرج میں کہ پانی ڈالا جاتا تھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سر پر، پیاس کی وجہ سے یا گرمی کی وجہ سے۔ پھر کہا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہ بعض لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہے آپ کے روزہ رکھنے کے سبب سے، تو جب پہنچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کدید میں، ایک پیالہ پانی کا منگایا اور پانی پیا، تب لوگوں نے بھی روزہ کھول ڈالا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 600]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2365، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1584، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 3029، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8247، 8359، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16148، 16869، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9308، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3232، شركة الحروف نمبر: 605، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 22ق»
← پچھلی حدیث (599) باب پر واپس اگلی حدیث (601) →