بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 586 — جنبی کے روزہ رکھنے کا بیان جبکہ صبح ہو جائے
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: روزوں کے بیان میں جنبی کے روزہ رکھنے کا بیان جبکہ صبح ہو جائے حدیث 586
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَبِي يُونُسَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى الْبَاب، وَأَنَا أَسْمَعُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَأَنَا أُصْبِحُ جُنُبًا وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ فَأَغْتَسِلُ وَأَصُومُ"، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ لَسْتَ مِثْلَنَا قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: " وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص بولا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے تھے دروازہ پر اور میں سن رہی تھی: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! صبح ہو جاتی ہے اور میں جنب ہوتا ہوں روزہ کی نیت سے، تو فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: میں بھی جنب ہوتا ہوں اور صبح ہو جاتی ہے روزہ کی نیت سے تو میں غسل کرتا اور روزہ رکھتا ہوں۔ بولا وہ شخص: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ کا کیا کہنا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم جیسے تھوڑی ہیں، اللہ جل جلالہُ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اگلے اور پچھلے گناہ سب بخش دیئے۔ تو غصے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں امید رکھتا ہوں کہ تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور تم سب سے زیادہ جاننے والا پرہیزگاری کی باتوں کو میں ہوں گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 586]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1110، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2014، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3492، 3495، 3501، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 3013، 11436، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2389، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8087، 8088، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25023، شركة الحروف نمبر: 592، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 9»
← پچھلی حدیث (585) باب پر واپس اگلی حدیث (587) →