بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 414 — نماز سے متعلقہ احادیث کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں نماز سے متعلقہ احادیث کا بیان حدیث 414
هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ" فَقَالَتْ عَائِشَةُ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا قَامَ فِي مَقَامِكَ لَمْ يُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُكَاءِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ، قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ"، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ لِحَفْصَةَ: قُولِي لَهُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِكَ لَمْ يُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُكَاءِ، فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ، فَفَعَلَتْ حَفْصَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّكُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ" . فَقَالَتْ حَفْصَةُ، لِعَائِشَةَ: مَا كُنْتُ لِأُصِيبَ مِنْكِ خَيْرًا
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم کیا مرض موت میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نماز پڑھانے کا، تو کہا میں نے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو روتے روتے ان کی آواز نہ نکلے گی، تو حکم کیجئے سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نماز پڑھانے کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نماز پڑھانے کو۔ کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہ میں نے سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا: تم کہو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ میں کھڑے ہوں گے تو روتے روتے ان کی آواز نہ نکلے گی، بس حکم کیجئے سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نماز پڑھانے کا۔ سو کہا سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے، تب فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: تم یوسف کی ساتھی عورتوں کی طرح ہو، کہو ابوبکر رضی اللہ عنہ سے نماز پڑھانے کو۔ بس کہا سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے: تم سے مجھے بھلائی نہ ہوئی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 414]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 713، 716، 890، 1389، 2588، 3099، 3100، 3384، 3774، 4436، 4437، 4438، 4440، 4442، 4449، 4450، 4451، 4463، 5217، 5674، 5714، 6348، 6509، 6510، 7303، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 418، 2443، 2444، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 123، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2116، 2117، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 834، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 863، 874، والترمذي فى «جامعه» برقم: 362، 3496، 3672، والدارمي فى «مسنده» برقم: 83، 1292، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1232، 1233، 1618، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 120، 121،وأحمد فى «مسنده» برقم: 5236، والحميدي فى «مسنده» برقم: 235، شركة الحروف نمبر: 381، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 83»
← پچھلی حدیث (413) باب پر واپس اگلی حدیث (415) →