بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 359 — چاشت کی نماز کا بیان (جس کو اشراق کی نماز بھی کہتے ہیں، وقت اس کا آفتاب کے بلند ہونے سے دوپہر تک ہے)
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں چاشت کی نماز کا بیان (جس کو اشراق کی نماز بھی کہتے ہیں، وقت اس کا آفتاب کے بلند ہونے سے دوپہر تک ہے) حدیث 359
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَائِشَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا كَانَتْ تُصَلِّي الضُّحَى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ تَقُولُ: " لَوْ نُشِرَ لِي أَبَوَايَ مَا تَرَكْتُهُنَّ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نماز ضحیٰ کی آٹھ رکعتیں پڑھا کرتیں، پھر کہتیں: اگر میری ماں اور باپ جی اٹھیں تو بھی میں ان رکعتوں کو نہ چھوڑوں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 359]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، أخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 484، 485، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25718، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4612، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4866، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 7897
شیخ سلیم ہلالی فرماتے ہیں کہ اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضیعف ہے کیونکہ زید بن اسم کا ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں ہے۔، شركة الحروف نمبر: 332، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 30»
← پچھلی حدیث (358) باب پر واپس اگلی حدیث (360) →