بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 304 — امام کا بیٹھ کر نماز پڑھنا
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: باجماعت نماز کے بیان میں امام کا بیٹھ کر نماز پڑھنا حدیث 304
هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ شَاكٍ، فَصَلَّى جَالِسًا وَصَلَّى وَرَاءَهُ قَوْمٌ قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
اُم المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیماری کی حالت میں بیٹھ کر نماز پڑھی، اور لوگوں نے کھڑے ہوکر پڑھنا شروع کیا، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: امام اس لئے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، پس جب امام رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب امام سر اُٹھائے تو تم بھی سر اُٹھاؤ، اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 304]
تخریج الحدیث
«صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 412، 412، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1614، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2104، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7472، وأبو داود فى «سننه» برقم: 605، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1237، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3466، 3467، 3716، 5151، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24888، شركة الحروف نمبر: 285، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 17»
← پچھلی حدیث (303) باب پر واپس اگلی حدیث (305) →