بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1779 — جس کی نحوست سے بچنا چاہیے
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں جس کی نحوست سے بچنا چاہیے حدیث 1779
حدیث نمبر: 1779 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ دَارٌ سَكَنَّاهَا وَالْعَدَدُ كَثِيرٌ، وَالْمَالُ وَافِرٌ فَقَلَّ الْعَدَدُ وَذَهَبَ الْمَالُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَعُوهَا ذَمِيمَةً"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ ایک عورت آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس، بولی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ایک گھر تھا جس میں ہم جاکر رہے ہیں، ہماری گنتی بھی زیادہ تھی، اور مال بھی تھا، پھر گنتی بھی کم ہوگئی (یعنی لوگ مر گئے) اور مال میں بھی نقصان ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: چھوڑ دے تو اس (گھر) کو (جبکہ تو اس کو) بُرا (جانتی ہے)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1779]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3924، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16618، بخاري فى «الادب المفرد» برقم: 918، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 23»
← پچھلی حدیث (1778) باب پر واپس اگلی حدیث (1780) →