بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1750 — سلام کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں سلام کا بیان حدیث 1750
حدیث نمبر: 1750 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَإِذَا سَلَّمَ مِنَ الْقَوْمِ وَاحِدٌ أَجْزَأَ عَنْهُمْ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سلام کرے سوار پیادے کو، اور جب ایک آدمی قوم میں سے سلام کرے تو ان سب سے کافی ہو جائے گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1750]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19443، وابو داود فى «المراسيل» برقم: 490، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 8923
شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کو کثیر شواہد کی بناء پر صحیح لغیرہ قرار دیا ہے۔، فواد عبدالباقي نمبر: 53 - كِتَابُ السَّلَامَ-ح: 1»
← پچھلی حدیث (1749) باب پر واپس اگلی حدیث (1751) →