بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1743 — خواب کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں خواب کا بیان حدیث 1743
حدیث نمبر: 1743 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، زُفَرَ بْنِ صَعْصَعَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ زُفَرَ بْنِ صَعْصَعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، يَقُولُ:" هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمُ اللَّيْلَةَ رُؤْيَا؟" وَيَقُولُ: " لَيْسَ يَبْقَى بَعْدِي مِنَ النُّبُوَّةِ، إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب فارغ ہوتے صبح کی نماز سے تو فرماتے: تم میں سے کسی نے رات کو کوئی خواب دیکھا ہے؟ اور فرماتے: میرے بعد نبوت میں سے کچھ باقی نہ رہے گا، سوائے اچھے خواب کے۔ (یہ بھی ایک جز ہے نبوت کا، یہ رہ جائے گا)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1743]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 5017، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6048، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8268، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 7621، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7296، فواد عبدالباقي نمبر: 52 - كِتَابُ الرُّؤْيَا-ح: 2»
← پچھلی حدیث (1742) باب پر واپس اگلی حدیث (1744) →