بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1736 — اللہ کے واسطے دوستی رکھنے والوں کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں اللہ کے واسطے دوستی رکھنے والوں کا بیان حدیث 1736
حدیث نمبر: 1736 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، أَبِي الْحُبَاب سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي الْحُبَاب سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: " أَيْنَ الْمُتَحَابُّونَ لِجَلَالِي؟ الْيَوْمَ أُظِلُّهُمْ فِي ظِلِّي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ جل جلالہُ ارشاد فرمائے گا قیامت کے دن کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو آپس میں دوستی رکھتے تھے میری بزرگی کے واسطے، آج کے دن میں ان کو سائے میں رکھوں گا، یہ وہ دن ہے جس دن کہیں سایہ نہیں سوائے میرے سائے کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1736]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2566، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 574، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2799، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21129، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7230، فواد عبدالباقي نمبر: 51 - كتابُ الشَّعَرِ-ح: 13»
← پچھلی حدیث (1735) باب پر واپس اگلی حدیث (1737) →