بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1716 — بیمار کے علاج کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں بیمار کے علاج کا بیان حدیث 1716
حدیث نمبر: 1716 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَنَّ رَجُلًا فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابَهُ جُرْحٌ فَاحْتَقَنَ الْجُرْحُ الدَّمَ، وَأَنَّ الرَّجُلَ دَعَا رَجُلَيْنِ مِنْ بَنِي أَنْمَارٍ فَنَظَرَا إِلَيْهِ، فَزَعَمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُمَا:" أَيُّكُمَا أَطَبُّ؟" فَقَالَا: أَوَ فِي الطِّبِّ خَيْرٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَزَعَمَ زَيْدٌ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَنْزَلَ الدَّوَاءَ الَّذِي أَنْزَلَ الْأَدْوَاءَ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں زخم لگا، اور خون وہاں آکر بھر گیا، تو اس شخص نے دو شخصوں کو بلایا بنی انمار میں سے، ان دونوں نے آکر دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے کہا: تم دونوں میں سے کون طب زیادہ جانتا ہے؟ وہ بولے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! طب میں بھی کچھ فائدہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: دوا بھی اسی نے اتاری ہے جس نے بیماری اتاری ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1716]
تخریج الحدیث
«مرفوع ضعيف، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 23886، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 12»
← پچھلی حدیث (1715) باب پر واپس اگلی حدیث (1717) →