بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1674 — کافر کی آنتوں کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں کافر کی آنتوں کا بیان حدیث 1674
حدیث نمبر: 1674 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَافَهُ ضَيْفٌ كَافِرٌ، فَأَمَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ فَحُلِبَتْ فَشَرِبَ حِلَابَهَا، ثُمَّ أُخْرَى فَشَرِبَهُ، ثُمَّ أُخْرَى فَشَرِبَهُ، حَتَّى شَرِبَ حِلَابَ سَبْعِ شِيَاهٍ، ثُمَّ إِنَّهُ أَصْبَحَ فَأَسْلَمَ، فَأَمَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ فَحُلِبَتْ فَشَرِبَ حِلَابَهَا، ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِأُخْرَى فَلَمْ يَسْتَتِمَّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُؤْمِنُ يَشْرَبُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَشْرَبُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک کافر (جہجاہ بن سعید غفاری) آیا مہمان ہو کر، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک بکری کے دودھ دوہنے کا حکم کیا، وہ سب پی گیا، پھر دوسری بکری کو دوہا گیا، وہ بھی پی گیا، پھر تیسری بکری کا بھی پی گیا، یہاں تک کہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا، پھر دوسرے دن صبح کو وہ شخص مسلمان ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بکری کا دودھ اس کے پینے کو دیا، وہ پی گیا، پھر دوسری بار پینے کو دیا، وہ پی نہ سکا، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مؤمن ایک آنت میں پیتا ہے، اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1674]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2063، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 161، 162، 5235، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6741، 6893، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1819، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2086، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3256، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8866، والبزار فى «مسنده» برقم: 9738، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19558، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25036، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2009، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 10»
← پچھلی حدیث (1673) باب پر واپس اگلی حدیث (1675) →