بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1666 — عیسی بن مریم علیہ السلام اور دجال کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں عیسی بن مریم علیہ السلام اور دجال کا بیان حدیث 1666
حدیث نمبر: 1666 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فَرَأَيْتُ رَجُلًا آدَمَ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ، لَهُ لِمَّةٌ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ اللِّمَمِ قَدْ رَجَّلَهَا فَهِيَ تَقْطُرُ مَاءً مُتَّكِئًا عَلَى رَجُلَيْنِ أَوْ عَلَى عَوَاتِقِ رَجُلَيْنِ يَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ، فَسَأَلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قِيلَ: هَذَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ، ثُمَّ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدٍ قَطَطٍ أَعْوَرِ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ، فَسَأَلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقِيلَ لِي: هَذَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: مجھ کو خواب میں ایک رات معلوم ہوا کہ کعبہ کے پاس ہوں، تو میں نے ایک شخص کو دیکھا گندمی رنگ جیسے کہ تو نے بہت اچھے گندمی رنگ کے آدمی دیکھے ہوں، اس کے کندھوں تک بال ہیں جیسے کہ تونے بہت اچھے کندھوں تک بال دیکھے ہیں، سو اس مرد نے اس بال میں کنگھی کی ہے تو ان سے پانی ٹپکتا ہے، دو آدمیوں پر تکیہ لگائے، یا یوں فرمایا: دو آدمیوں کے کندھوں پرتکیہ لگائے، وہی شخص بیت الله کا طواف کرتا ہے، سو میں نے پوچھا: کون شخص ہے؟ تو کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ مسیح ہے مریم کا بیٹا، پھر میں نے یکایک ایک اور شخص دیکھا، نہایت گھنگریالے بال والا، داہنی آنکھ کا کانا، اس کی کانی آنکھ ایسی تھی جیسے پھولا ہوا انگور، سو میں نے پوچھا کہ یہ کون شخص ہے؟ کسی نے مجھ سے کہا: یہ مسیح دجال ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1666]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3438، 3439، 3441، 5902، 6999، 7026، 7128، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 169، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6231، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4834، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 2»
← پچھلی حدیث (1665) باب پر واپس اگلی حدیث (1667) →