بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1620 — تقدیر میں گفتگو کرنے کی ممانعت کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں تقدیر میں گفتگو کرنے کی ممانعت کا بیان حدیث 1620
حدیث نمبر: 1620 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا: كِتَابَ اللَّهِ، وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے: چھوڑے جاتا ہوں میں تم میں دو چیزوں کو، نہیں گمراہ ہو گے جب تک پکڑے رہو گے ان کو، کتاب اللہ اور اس کے رسول کی سنت۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1620]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح لغيره، انفرد به المصنف من هذا الطريق
شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کو شواہد کی بناء پر صحیح لغیرہ قرار دیا ہے اور شیخ احمد علی سلیمان نے بھی اسے صحیح کہا ہے۔، فواد عبدالباقي نمبر: 46 - كِتَابُ الْقَدَرِ-ح: 3»
← پچھلی حدیث (1619) باب پر واپس اگلی حدیث (1621) →