بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1594 — مدینہ کے واسطے اور مدینہ کے رہنے والوں کے واسطے دعا کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں مدینہ کے واسطے اور مدینہ کے رہنے والوں کے واسطے دعا کا بیان حدیث 1594
حدیث نمبر: 1594 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا أَوَّلَ الثَّمَرِ جَاءُوا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا أَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ وَنَبِيُّكَ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، وَإِنَّهُ دَعَاكَ لِمَكَّةَ وَإِنِّي أَدْعُوكَ لِلْمَدِينَةِ بِمِثْلِ مَا دَعَاكَ بِهِ لِمَكَّةَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ"، ثُمَّ يَدْعُو أَصْغَرَ وَلِيدٍ يَرَاهُ فَيُعْطِيهِ ذَلِكَ الثَّمَرَ
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب لوگ پہلا میوہ دیکھتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لے آتے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کو لے کر فرماتے: اے پروردگار! برکت دے ہمارے پھلوں میں، اور برکت دے ہمارے شہر میں، اور برکت دے ہمارے صاع میں، اور برکت دے ہمارے مد میں، اے پروردگار! ابراہیم (علیہ السلام) نے جو تیرے بندے، اور تیرے دوست، اور تیرے نبی تھے، دعا کی تھی مکّہ کے واسطے، اور میں دعا کرتا ہوں تجھ سے مدینہ کے واسطے، اور میں تیرا بندہ ہوں اور نبی ہوں، جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے دعا کی تھی مکّہ کے لئے، اور اتنی اور اس کے ساتھ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سب سے چھوٹے بچے کو جو موجود ہوتا بلاتے اور وہ میوہ اس کو دے دیتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1594]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1373،، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3284، 3744، 3747، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10061، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3454، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2116، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3329، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7817، والبزار فى «مسنده» برقم: 8770، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1251، والترمذي في «‏‏‏‏الشمائل» برقم: 201، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9225، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1106، فواد عبدالباقي نمبر: 45 - كِتَابُ الْجَامِعِ-ح: 2»
← پچھلی حدیث (1593) باب پر واپس اگلی حدیث (1595) →