بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1504 — پیٹ کے بچے کی دیت کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: دیتوں کے بیان میں پیٹ کے بچے کی دیت کا بیان حدیث 1504
حدیث نمبر: 1504 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنِ شِهَابٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ يُقْتَلُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ، فَقَالَ الَّذِي قُضِيَ عَلَيْهِ: كَيْفَ أَغْرَمُ مَا لَا شَرِبَ وَلَا أَكَلَ وَلَا نَطَقَ وَلَا اسْتَهَلَّ وَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا هَذَا مِنْ إِخْوَانِ الْكُهَّانِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم کیا پیٹ کے بچے میں جو قتل کیا جائے ایک غلام یا لونڈی دینے کا، جس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیت دینے کا حکم کیا وہ بولا: کیونکر میں تاوان دوں اس بچے کا «مَن لَا شَرَبَ وَلَا اَكَلَ وَلَا نَطَقَ وَلَا اسْتَهَلَّ وَمِثْلُ ذَالِكَ يُطَلُّ» جس نے نہ پیا، نہ کھایا، نہ بولا، نہ رویا، ایسے شخص کا خون ہدر ہے یعنی لغو ہے، اس میں دیت نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ شخص کاہنوں کا بھائی ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعُقُولِ/حدیث: 1504]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5760، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1681، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4577، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1410، والدارمي فى «سننه» برقم: 2382 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2639، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10966، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2946، 8101، فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 6»
← پچھلی حدیث (1503) باب پر واپس اگلی حدیث (1505) →