بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1488 — ملت اور مذہب کا اختلاف ہو تو میراث نہیں ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: ترکے کی تقسیم کے بیان میں ملت اور مذہب کا اختلاف ہو تو میراث نہیں ہے حدیث 1488
حدیث نمبر: 1488 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ الْأَشْعَثِ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، عُثْمَانُ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْأَشْعَثِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَمَّةً لَهُ يَهُودِيَّةً أَوْ نَصْرَانِيَّةً تُوُفِّيَتْ، وَأَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْأَشْعَثِ ذَكَرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَقَالَ لَهُ: مَنْ يَرِثُهَا؟ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " يَرِثُهَا أَهْلُ دِينِهَا" . ثُمَّ أَتَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ : أَتُرَانِي نَسِيتُ مَا قَالَ لَكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ؟ يَرِثُهَا أَهْلُ دِينِهَا
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت محمد بن اشعث کی ایک پھوپھی یہودی تھی یا نصرانی مر گئی، محمد بن اشعث نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا اور پوچھا کہ اس کا کون وارث ہوگا؟ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کے مذہب والے وارث ہوں گے۔ پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جب خلیفہ ہوئے تو ان سے پوچھا۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تو سمجھتا ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جو تجھ سے کہا تھا اس کو میں بھول گیا، وہی اس کے وارث ہوں گے جو اس کے مذہب والے ہیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 1488]
تخریج الحدیث
«موقوف حسن، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12359، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9859، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3031، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 144، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31795، فواد عبدالباقي نمبر: 27 - كِتَابُ الْفَرَائِضِ-ح: 12»
← پچھلی حدیث (1487) باب پر واپس اگلی حدیث (1489) →