بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1467 — زندہ شخص مردے کی طرف سے صدقہ دے تو مردے کو ثواب پہچنتا ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: گروی رکھنے کے بیان میں زندہ شخص مردے کی طرف سے صدقہ دے تو مردے کو ثواب پہچنتا ہے حدیث 1467
حدیث نمبر: 1467 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَحَدَّثَنِي مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ تَصَدَّقَ عَلَى أَبَوَيْهِ بِصَدَقَةٍ، فَهَلَكَا فَوَرِثَ ابْنُهُمَا الْمَالَ وَهُوَ نَخْلٌ، فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " قَدْ أُجِرْتَ فِي صَدَقَتِكَ، وَخُذْهَا بِمِيرَاثِكَ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
ایک شخص انصاری نے اپنے والدین کو کھجور کے درخت صدقہ میں دئیے، پھر والدین مر گئے تو وہی شخص اس کا وارث ہوا۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تجھے صدقہ کا ثواب ہوا، اب میراث میں اس کو لے لے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّهْنِ/حدیث: 1467]
تخریج الحدیث
«مرفوع ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 54»
← پچھلی حدیث (1466) باب پر واپس اگلی حدیث (1468) →