بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1389 — جو سلف درست نہیں اس کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں جو سلف درست نہیں اس کا بیان حدیث 1389
حدیث نمبر: 1389 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي أَسْلَفْتُ رَجُلًا سَلَفًا وَاشْتَرَطْتُ عَلَيْهِ أَفْضَلَ مِمَّا أَسْلَفْتُهُ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ:" فَذَلِكَ الرِّبَا". قَالَ: فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " السَّلَفُ عَلَى ثَلَاثَةِ وُجُوهٍ: سَلَفٌ تُسْلِفُهُ تُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللَّهِ فَلَكَ وَجْهُ اللَّهِ، وَسَلَفٌ تُسْلِفُهُ تُرِيدُ بِهِ وَجْهَ صَاحِبِكَ فَلَكَ وَجْهُ صَاحِبِكَ، وَسَلَفٌ تُسْلِفُهُ لِتَأْخُذَ خَبِيثًا بِطَيِّبٍ فَذَلِكَ الرِّبَا". قَالَ: فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ:" أَرَى أَنْ تَشُقَّ الصَّحِيفَةَ، فَإِنْ أَعْطَاكَ مِثْلَ الَّذِي أَسْلَفْتَهُ قَبِلْتَهُ وَإِنْ أَعْطَاكَ دُونَ الَّذِي أَسْلَفْتَهُ فَأَخَذْتَهُ أُجِرْتَ، وَإِنْ أَعْطَاكَ أَفْضَلَ مِمَّا أَسْلَفْتَهُ طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ، فَذَلِكَ شُكْرٌ شَكَرَهُ لَكَ، وَلَكَ أَجْرُ مَا أَنْظَرْتَهُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہا: میں نے ایک شخص کو قرض دیا اور عمدہ اس سے ٹھہرایا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ ربا ہے۔ اس نے کہا: پھر کیا حکم کرتے ہو؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: قرض تین طور پر ہے: ایک اللہ کے واسطے، اس میں تو اللہ کی رضا مندی ہے۔ ایک اپنے دوست کی خوشی کے لئے، اس میں دوست کی رضا مندی ہے۔ ایک قرض اس واسطے ہے کہ حلال مال دے کر حرام مال لے، یہ سود ہے۔ پھر وہ شخص بولا: اب مجھ کو کیا حکم کرتے ہو اے ابوعبدالرحمٰن؟ انہوں نے کہا: میرے نزدیک مناسب یہ ہے کہ تو دستاویز کو پھاڑ ڈال، اگر وہ شخص جس کو تو نے قرض دیا ہے جیسا مال تو نے دیا ہے ویسا ہی دے تو لے لے، اگر اس سے بُرا دے اور تو لے لے تو تجھے اجر ہوگا، اگر وہ اپنی خوشی سے اس سے اچھا دے تو اس نے تیرا شکریہ ادا کیا اور تو نے جو اتنے دنوں تک اس کو مہلت دی اس کا ثواب تجھے ملا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1389]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10980، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 1973، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14662، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 92»
← پچھلی حدیث (1388) باب پر واپس اگلی حدیث (1390) →