بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1345 — بیع عینہ کا بیان اور کھانے کی چیزوں کو قبل قبضہ کے بیچنے کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں بیع عینہ کا بیان اور کھانے کی چیزوں کو قبل قبضہ کے بیچنے کا بیان حدیث 1345
حدیث نمبر: 1345 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
نَافِعٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ ابْتَاعَ طَعَامًا أَمَرَ بِهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِلنَّاسِ، فَبَاعَ حَكِيمٌ الطَّعَامَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَوْفِيَهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، فَرَدَّهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ: " لَا تَبِعْ طَعَامًا ابْتَعْتَهُ حَتَّى تَسْتَوْفِيَهُ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ حکیم بن حزام نے غلہ خریدا جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو دلوایا تھا، پھر حکیم بن حزام نے اس غلہ کو بیچ ڈالا قبضہ سے پہلے۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر پہنچی آپ رضی اللہ عنہ نے وہ غلہ حکیم بن حزام کو پھروا دیا، اور کہا: جس غلہ کو تو خریدے پھر اس کو مت بیچ جب تک اس پر قبضہ نہ کر لے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1345]
تخریج الحدیث
«موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10294، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3465، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14170، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 21478، 21479، 21747، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6718، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 43»
← پچھلی حدیث (1344) باب پر واپس اگلی حدیث (1346) →