بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1288 — جب غلام آزاد ہو تو ولاء اپنی طرف کھینچ لیتا ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: عتق اور ولاء کے بیان میں جب غلام آزاد ہو تو ولاء اپنی طرف کھینچ لیتا ہے حدیث 1288
حدیث نمبر: 1288 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَحَدَّثَنِي مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ سُئِلَ عَنْ عَبْدٍ لَهُ وَلَدٌ مِنَ امْرَأَةٍ حُرَّةٍ، لِمَنْ وَلَاؤُهُمْ؟ فَقَالَ سَعِيدٌ: " إِنْ مَاتَ أَبُوهُمْ وَهُوَ عَبْدٌ لَمْ يُعْتَقْ، فَوَلَاؤُهُمْ لِمَوَالِي أُمِّهِمْ" .
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب سے سوال ہوا: اگر ایک غلام کا لڑکا آزاد عورت سے ہو تو اس لڑکے کی ولاء کس کو ملے گی؟ سعید بن مسیّب نے کہا: اگر اس لڑکے کا باپ غلامی کی حالت میں مر جائے تو ولاء اس کی ماں کے موالی کو ملے گی۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ/حدیث: 1288]
تخریج الحدیث
«مقطوع ضعيف، وأخرجه الدارمي فى «سننه» برقم: 3164، 3173، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31538، فواد عبدالباقي نمبر: 38 - كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ-ح: 21ق»
← پچھلی حدیث (1287) باب پر واپس اگلی حدیث (1289) →