بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1268 — جو شخص غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے اس کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: عتق اور ولاء کے بیان میں جو شخص غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے اس کا بیان حدیث 1268
حدیث نمبر: 1268 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي عَبْدٍ، فَكَانَ لَهُ مَالٌ يَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ قُوِّمَ عَلَيْهِ قِيمَةَ الْعَدْلِ، فَأَعْطَى شُرَكَاءَهُ حِصَصَهُمْ، وَعَتَقَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ، وَإِلَّا فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ" .
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مشترک غلام میں سے اپنا حصّہ آزاد کر دے، اور اس شخص کے پاس اتنا مال ہو کہ غلام کی قیمت دے سکے، تو اس غلام کی قیمت لگا کر ہر ایک شریک کو موافق حصّہ ادا کرے گا، اور غلام اس کی طرف سے آزاد ہو جائے گا، اور اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو جس قدر اس غلام میں سے آزاد ہوا ہے، اتنا ہی حصّہ آزاد رہے گا۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ/حدیث: 1268]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2491، 2503، 2521، 2522، 2523، 2524، 2525، 2553، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1501، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4315، 4316، 4317، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4702، 4703، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4917، 4918، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3940، الترمذي فى «جامعه» برقم: 1346، 1347، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2528، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11636، 21377، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5920، والحميدي فى «مسنده» برقم: 686، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16712، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 22148، فواد عبدالباقي نمبر: 38 - كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ-ح: 1»
← پچھلی حدیث (1267) باب پر واپس اگلی حدیث (1269) →