بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1263 — بڑے پن میں رضاعت کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: رضاعت کے بیان میں بڑے پن میں رضاعت کا بیان حدیث 1263
حدیث نمبر: 1263 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عُمَرُ
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَأَنَا مَعَهُ عِنْدَ دَارِ الْقَضَاءِ، يَسْأَلُهُ عَنْ رَضَاعَةِ الْكَبِيرِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: إِنِّي كَانَتْ لِي وَلِيدَةٌ، وَكُنْتُ أَطَؤُهَا، فَعَمَدَتِ امْرَأَتِي إِلَيْهَا، فَأَرْضَعَتْهَا فَدَخَلْتُ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: دُونَكَ فَقَدْ وَاللَّهِ أَرْضَعْتُهَا، فَقَالَ عُمَرُ : " أَوْجِعْهَا وَأْتِ جَارِيَتَكَ، فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ رَضَاعَةُ الصَّغِيرِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، میں ان کے ساتھ تھا دار القضا کے پا س۔ پوچھنے لگا بڑے آدمی کی رضاعت کا کیا حکم ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا بولا: میری ایک لونڈی تھی، اس سے میں صحبت کیا کرتا تھا۔ میری جورو نے قصداً اسے دودھ پلا دیا، جب میں اس کے پاس جانے لگا بولی: سن لے، قسم اللہ کی! میں اس کو دودھ پلا چکی ہوں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنی بی بی کو سزا دے اور اپنی لونڈی سے صحبت کر۔ رضاعت چھوٹے پن میں ہوتی ہے (نہ بڑھ پن میں)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 1263]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15759، 15659، 15660، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4733، والشافعي فى «الاُم» ‏‏‏‏ برقم: 29/5، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13890، 13930، فواد عبدالباقي نمبر: 30 - كِتَابُ الرَّضَاعِ-ح: 13»
← پچھلی حدیث (1262) باب پر واپس اگلی حدیث (1264) →